جمعہ 1 مارچ 2024 - 18:53
جیکب آباد، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے تحت آزاری فلسطین ریلی کا انعقاد

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے جیکب آباد بلوچستان پاکستان میں بھی یوم احتجاج منایا گیا۔

جیکب آباد، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے تحت آزاری فلسطین ریلی کا انعقاد

رپورٹ کے مطابق، شدید بارش کے باوجود مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام مومنین کرام نے غاصب صہیونی ریاست کے غزہ پر جاری مظالم کے خلاف ریلی نکالی اور اسرائیلی کی ریاستی دھشت گردی کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

جیکب آباد، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے تحت آزاری فلسطین ریلی کا انعقاد

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 56 اسلامی ممالک اور 70 لاکھ اسلامی فوج غزہ کے معصوم شہریوں کے قتل عام کا تماشا دیکھ رہی ہے۔ عرب ممالک میں قومی غیرت ہے نا مسلم حکمرانوں میں اسلامی غیرت ہے۔ اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے عالمی ادارے غاصب اسرائیل اور شیطان بزرگ امریکہ کے آگے بے بس نظر آتے ہیں۔

جیکب آباد، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے تحت آزاری فلسطین ریلی کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے کروڑوں لوگ اسرائیل و امریکہ کے فلسطین میں جاری مظالم پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں لیکن عالمی استکباری نظام کروڑوں انسانوں کی آواز سننے کے لئے تیار نہیں۔

جیکب آباد، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے تحت آزاری فلسطین ریلی کا انعقاد

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم جیکب آباد نذیر حسین جعفری نے کہا کہ فلسطین میں جاری مظالم میں امریکہ شریک جرم ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران حزب اللہ لبنان اور انصار اللہ یمن نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

جیکب آباد، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے تحت آزاری فلسطین ریلی کا انعقاد

مظاہرین سے مولانا منور حسین سولنگی اور سید لعل شاہ بخاری نے بھی خطاب کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .